ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
مہنگی بجلی کی قیمت میں کمی ہونے کا امکان

مہنگی بجلی نے ملک کی غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، تاہم اب اس کی قیمت میں کمی ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے سماعت کل ہوگی۔
حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگی بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن یہ ریلیف صرف ایک ماہ کیلئے ملے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے بجلی صارفین سے لی گئیں اضافی وصولیوں کو بھی واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا تاہم گزشتہ ماہ فی یونٹ بجلی کی فیول قیمت 9 روپے 60 پیسے تھی۔ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 6 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں ہائیڈرو سے بجلی کی پیداوار 22.80 فیصد تھی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












